افریقی یونین کے سربراہی اجلاس سے اسرائیلی سفارت کار کو باہر نکال دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ادیس ابابا میں افریقی یونین کے سربراہ اجلاس کے باہر اسرائیلی وزارت خارجہ میں افریقی امور کے نائب شیرون بار لی کو محافظوں کی حفاظت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
An Israeli observer delegate was removed on Saturday from the African Union summit in Addis Ababa, Ethiopia.
An AU official said the individual was not invited to attend, with a non-transferable invitation issued only to Israel's ambassador to the African Union. pic.twitter.com/aKWa0qU3eb
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) February 19, 2023
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افریقی یونین کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جس سفارت کار کو اجلاس چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا ،اسے اجلاس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔ ایک ناقابل انتقال دعوت نامہ صرف افریقی یونین میں اسرائیل کے سفیر الیلی ادماسو ہی کو جاری کیا گیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل نے اس واقعے کا الزام جنوبی افریقا اور الجزائر پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یونین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
تاہم جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یونین میں مبصر کی حیثیت کے لیے اسرائیل کی درخواست پر بلاک نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔