کراچی میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ گرفتار کرلیا

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی  نے رمادا پلازہ سے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں خرم، اسامہ، فرقان احمد، محمد افضل اور محمد علی شامل ہیں جن سے 8000 امریکی ڈالر اور  کار برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دریں اثنا مشرق سینٹر کے قریب منظم ہواہ ہنڈی گینگ کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے 5000 امریکی ڈالر، ایک بلیک ایم جی کار اور بے نامی غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کی دستخط شدہ چیک کی برآمدگی کرلی گئی۔

اس حوالے سے  ملزمان عامر مجید ولد قمر مجید، عامر میگا اور قاسم کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp