اسلام آباد اور ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کا راج، پہاڑوں پر برفباری متوقع

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش چراٹ 24، دیر(زیریں 14، بالائی 10)، کالام 12، پٹن 11، مالم جبہ ،مردان 8، سیدو شریف ، میرکھانی 5، دروش2، چترال، باچا خان (ایئر پورٹ) ایک، اٹک 15، راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ ایک)، اسلام آباد( سیدپور 5، گولڑہ ، زیرو پوائنٹ 3، ایئر پورٹ ایک) اور مری میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعے کو ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہروں شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) اور حیدر آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp