سانحہ مستونگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے صوبائی نگراں وزیر داخلہ میر زبیر جمالی کی ملاقات ہوئی ہے۔

علی مردان ڈومکی کو نگراں وزیر داخلہ نے سانحہ مستونگ کے بعد ہونے والی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا، اس موقع پر آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بھی موجود تھے۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے سانحہ مستونگ سے متعلق نگراں وزیر اعلیٰ کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس اور سی ٹی ڈی کو سانحہ مستونگ کی تحقیقات میں تمام پہلوؤں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سانحہ مستونگ میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے جلوس پر خود کش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 59 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp