بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی ٹیم اس وقت حیدرآباد میں قیام پذیر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھارت کی جانب سے کی جانے والی خاطر مدارت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کھلاڑیوں کے ہوٹل آنے جانے، کھانے پینے اور تفریح کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔
پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی عشائیے پر جانے سے پہلے حیدرآباد کے ایک ہوٹل کی لابی میں موجود ہیں اور خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں کوچز اسٹاف سمیت میڈیکل اور سیکیورٹی اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ دکھائی دے رہا ہے۔
🎥 Hangout in Hyderabad: Glimpses from the Pakistan team dinner 🍽️#CWC23 pic.twitter.com/R2mB9rQurN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2023
پی سی بی کی شیئر کردہ ویڈیو کے مطابق بھارت کی جانب سے بابر الیون کو حیدرآباد میں ہی تفریح اورعشائیہ کے لیے لے جایا گیا، بس میں سوار ہو کر کھلاڑی بھارت کی سڑکوں پر نظارے کرتے رہے اور محظوظ ہوتے رہے۔
عشائیے کے لیے ہوٹل پہنچتے ہی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، تمام کھلاڑیوں کو پھول دیے گئے اور گلے میں ہار پہنائے گئے۔ کھلاڑیوں کو حیدر آباد کے نواب آف نظام آرٹ گیلری کا بھی وزٹ کرایا گیا۔
Hassan Ali doing Hassan Ali’s things 😂 pic.twitter.com/7ThhVobr0X
— Cricket with Anas (@CricketwithAnas) September 30, 2023
حسن علی نے اپنا انداز اپناتے ہوئے وہاں بھی ایک منفرد حرکت کی، حسن علی نے محمد رضوان کے سامنے سیلوٹ کی جس پر محمد رضوان نے ہنستے ہوئے حسن علی کو پھول دیا اور ہار پہنا دیا۔ شائقین کرکٹ نے حسن علی کی اس حرکت پر خوب تبصرے بھی کیے۔
اس کے بعد کھلاڑیوں کو عشائیہ دیا گیا جس میں مزے مزے کے کھابے اور روایتی ڈشز پیش کی گئیں۔ کھلاڑی پر لطف کھانے سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے دکھائی دیے۔ آخر میں کھلاڑیوں کو حیدر آباد کا سب سے مشہور میٹھا پان بھی پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں
ہوٹل میں موجود اسٹاف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں، ہوٹل میں بھارتی شہری بھی پیچھے نہ رہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔ تفریح اور عشائیے کے بعد کھلاڑیوں کو دوبارہ ان کی رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے ورلڈ کپ 2023 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 14 اکتوبر کو حیدر آباد میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

















