واٹس ایپ کا نیا فیچر، ریپلائی بار کیا ہے؟

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جسے ریپلائی بار کا نام دیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر سے واٹس ایپ صارفین میسج میں آئی کوئی بھی تصویر، ویڈیو اور گفس کا فوری جواب دینے کے لیے اسکرین پر موجود ایک نشان پر کلک کرتے ہوئے بغیر کسی مداخلت کے با آسانی ریپلائی کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق چیٹ میں ریپلائی کے آپشن کو مزید آسان بنانے کے لیے واٹس ایپ فیچر میں تبدیلی کرتے ہوئے ریپلائی بار کا آپشن متعارف کرا رہا ہے۔ اس نئے فیچر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپ ڈیٹ ورژن 2.23.20.20 انسٹال کرنا ہوگا۔

’مذکورہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا۔‘

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جدید ترین واٹس ایپ بیٹا انسٹال کرنے کے بعد چیٹ میں تصاویر یا ویڈیوز دیکھنے پر ایک نیا ریپلائی بار دستیاب ہے۔ اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے ریپلائی بار دستیاب ہے تو بس کوئی بھی تصویر، ویڈیو، یا گف کھولیں، اور اس آپشن سے مستفید ہو جائیں۔

نئے ریپلائی بار سے صارفین کو موجودہ اسکرین کو ختم یا بیک نہیں کرنا پڑے گا۔ یعنی کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا گف کھولیں گے اسی کے اوپر ریپلائی کا بار آجائے گا اور وہیں سے ویڈیو یا تصویر دیکھتے ہوئے ریپلائی کر سکیں گے۔

واٹس اب پرانے ماڈلز پر کسی قسم کی خدمات فراہم نہیں کرے گا

مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 اکتوبر سے منتخب شدہ مخصوص پرانے سمارٹ فون ماڈلز اینڈرائیڈ اور آئی فون ڈیوائسز کے لیے مزید خدمات فراہم نہیں کرے گا۔

کمپنی کے مطابق ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لیے، معمول کے مطابق پرانے آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ کرنا بند کر دیا جاتا ہے، اس سے قبل صارفین کوبار بار مطلع کیا جائے گا۔ تاکہ صارفین اپنے موبائل کے ورژن کو اپڈیٹ کریں اور واٹس ایپ کی نئی سروسز سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp