کترینہ کیف نے مارک زکربرگ کو واٹس ایپ کے میدان میں پیچھے چھوڑدیا

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف واٹس ایپ کے مالک مارک زکربرگ سمیت دیگر افراد کو مات دے کر واٹس ایپ چینلز پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت بن گئیں۔

کترینہ کیف کے نئے لانچ ہونے والے واٹس ایپ چینلز پر دنیا بھر میں کسی بھی شخص کے مقابلے میں سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کے چینل پر فی الحال ایک کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں جو گلوکار ریپر بیڈ بنی اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ سے بھی زیادہ ہیں۔

کس کے کتنے فالوورز ہیں؟

رینکنگ کے مطابق خود واٹس ایپ کے سب سے زیادہ فالوورز 2 کروڑ 30 لاکھ ہیں جس کے بعد اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلکس کے ایک کروڑ 68 لاکھ جبکہ ریئل میڈرڈ کے آفیشل چینل کے ایک کروڑ 44 لاکھ، فالوورز ہیں۔

کترینہ اپنے ایک کروڑ 42 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد بیڈ بنی آتے ہیں جن کے ایک کروڑ 26 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ اس معاملے میں چھٹا نمبر مارک زکربرگ کا ہے جنہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 92 لاکھ ہے۔

بالی ووڈ اسٹار نے 13 ستمبر کو اس پیغام کے ساتھ چینل جوائن کیا تھا کہ ’ہائی، میرے واٹس ایپ چینل پر خوش آمدید، آئیے چینگلنگ شروع کریں‘۔

انہوں نے اپنے چینل پر اب تک صرف چند سیلفیز اور ایک اشتہاری ویڈیو شیئر کی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر پوسٹ نہیں کیا ہے۔

واٹس ایپ چینلز کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے، کترینہ کیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم انہیں ان لوگوں کے ساتھ جڑنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے جو میری زندگی کے مختلف پہلوؤں میں دلچسپی رکھتے ہیں، چاہے وہ فلم انڈسٹری میں ان کا کام ہو یا کاروباری دنیا کے پروجیکٹس۔

واٹس ایپ چینلز کیا ہیں؟

واٹس ایپ چینلز ایک طرفہ براڈکاسٹ ٹول ہیں اور لوگوں اور تنظیموں سے اپ ڈیٹس وصول کرنے کا ایک طریقہ فراہم کرتے ہیں۔

ان چینلز کے ذریعے واٹس ایپ کا ہدف ایک انہتائی نجی نشریاتی سروس دستیاب بنانا ہے۔ یہ چینلز چیٹس سے الگ ہوتے ہیں جس پر صارفین جنہیں فالو کرتے ہیں وہ دوسرے افراد کو پتا نہیں چلتے۔

یہ چینلز ‘اپ ڈیٹس’ نامی ایک نئے ٹیب میں مل سکتے ہیں جہاں آپ کو فالو کرنے کے لیے اسٹیٹس اور چینلز مل جاتے ہیں.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp