حیسکول، نیشنل بینک فراڈ کیس: 18ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیسکول پیٹرولیم اور نیشنل بینک کے درمیان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈ کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل بینکنگ کورٹ کراچی نے نیشنل بینک اور حیسکول کے افسروں کی عبوری ضمانت مسترد کردیں۔

ملزمان کی کمرہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام تاہم نیشنل بینک کے سابق صدر احمد اقبال اشرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

عدالت نے حیسکول آٸل کمپنی کے ڈاٸریکٹر فاروق رحمت اللہ سمیت 17 ملزموں کی ضمانت مسترد کردی۔ ملزمان میں نیشنل بینک کے افسران بھی شامل ہیں۔

ایف آٸی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے فیصلے کے بعد نیشنل بینک کی کریڈٹ ہیڈ ریما اطہر سمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم سابق صدر نیشنل بینک احمد اقبال اشرف ایف آئی اے کے ہاتھ نہ آئے۔

حیسکول پیٹرولیم نے 2015 میں 18.685 ارب روپے نیشنل بینک سے قرض حاصل کیا تھا۔ قرض کے حصول کے لیے تیل بطور سیکیورٹی گارنٹی دی گئی تاہم بعد میں بینک افسروں کی ملی بھگت سے تیل بھی فروخت کردیا گیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے پیش کردہ چالان کے مطابق نیشنل بینک کے افسروں نے قواعد و ضوابط کے بر خلاف حیسکول پیٹرولیم کمپنی کو 2015 میں قرضہ جاری کیا تھا۔ بینک کے نامزد افسر ملزمان پر رشوت سمیت جعلی دستاویزات پر رقم لینے کا بھی الزام ہے۔

چالان کے مطابق حیسکول پیترولیم کمپنی نے قرض کے حصول کے لیے تیل بطور سیکیورٹی رکھوایا تھا مگر بعد میں بینک افسروں کی ملی بھگت سے تیل بھی فروخت کردیاگیا۔

ایف آئی اے نے مقدمے میں حیسکول پیترولیم اور نیشنل بینک کے سابق اور موجودہ افسروں کو نامزد کیا ہے۔ مقدمہ میں نیشنل بینک کے دو سابق صدور سمیت حیسکول پیٹرولیم کمپنی اور شراکت دارکمپنیوں کے عہدیدار بھی نامزد ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

حیسکول پیٹرولیم کمپنی نے نیشنل بینک سمیت دیگر بینکوں سے 54بلین کا فراڈ کیا ہے جسے ایف آئی اے نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی فراڈ قرار دیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا