آئی جی سندھ کا پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر منفی پروپگنڈا کرنے والے اب ہو جائیں ہوشیار کیونکہ آئی جی سندھ نے پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس اب سوشل میڈیا پر بھی متحرک نظر آئے گی، سندھ پولیس نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا پیغام وائرلیس کے ذریعے نشر کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سربراہ سندھ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، یوٹیوب، فیس بک میں مہارت رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے سوشل میڈیا پر متحرک وہ پولیس اہلکار جو انفلوئنسرز اور بلاگرز ہیں انہیں خصوصی طور پر طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے آئی جی سندھ رفعت مختار خود ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک پولیس اہلکاروں کو بلانے کا مقصد ان کی سوشل میڈیا سے متعلق قابلیت جانچنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp