پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 155 رنز کا ہدف دیا جو پشاور زلمی نے باآسانی چھ وکٹوں کے نقصان پراس وقت حاصل کرلیا جب 9 بالز باقی تھیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز انتہائی سست رہا جبکہ پشاور زلمی کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث ان کے ابتدائی بلے باز کھل کر جارحانہ کھیل نہ کھیل سکے۔

جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9ویں اوور میں 37 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے افتخار احمد کے ساتھ 50 گیندوں پر 74 رنز کی شراکت بناکر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ تاہم 111 کے مجموعی اسکور پر

سرفراز احمد 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم دوسری جانب سے افتخار احمد نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات اوڈین اسمتھ 12 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز تک پہنچادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے افتخار 50، سرفراز 38 اور اوڈین سمتھ 25 رنز کے ساتھ نمایاں اسکوررز رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے دو جب  کہ جیمی نیشم اور ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی جانب سے جمی نیشم نے 37 اور پاوول نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جیمی نیشم اپنی ایک وکٹ اور اڑتیس رنز کی اننگ کے باعث مین آف دی میچ قرار پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp