میری زندگی میرے بچوں کے لیے کھلی کتاب جیسی ہے، روینہ ٹنڈن

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تعلقات سے متعلق سب کچھ بتا دیا ہے۔ کیوں کہ میری زندگی میرے بچوں کے لیے کھلی کتاب جیسی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رونہ ٹنڈن نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بتا دیا ہے تاکہ انہیں پتا ہو کہ میرے متعلق کیا کچھ لکھا جا چکا ہے۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ’میں نے بیٹیوں کو صرف اس لیے بتایا کہ وہ میرے بارے میں آج نہیں تو کل سب کچھ پڑھ ہی لیں گی بلکہ ہو سکتا ہے وہ کچھ اور بھی پڑھیں۔‘ کیوں کہ آپ تو جانتے ہیں کہ 90ء کی دہائی کی صحافت کیسی تھی، زرد صحافت عروج پر تھی۔ بدگمانی تھی،کسی قسم  کی اخلاقیات اور دیانتداری نہ تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کی طاقت کی وجہ سے صورت حال یکسر بدل چکی ہے، اب ہم اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں جبکہ ماضی میں ہم ایڈیٹرز کے رحم و کرم پر ہوتے تھے۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا ماضی میں صرف لکھا جاتا تھا کہ کون کس کے کیمپ میں ہے، کون کس کی چاپلوسی کر رہی ہے اور کونسا اداکار کس اداکارہ کو مکھن لگا رہا ہے۔ یہی وہ پہلو تھے جن پر لکھا گیا۔ حقیقت سامنے آنے کا انتظار تک نہیں کیا جاتا تھا۔ 90ء کی دہائی میں بدترین مضامین لکھے گئے، میں اب کسی کا نام لے کر انہیں شرمندہ نہیں کرنا چاہتی۔

روینہ ٹنڈن کا نام ماضی میں اکشے کمارکے ساتھ آتا رہا ہے، پھر اکشے کمار نے 2001ء میں ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی جبکہ 2004ء میں روینہ ٹنڈن نے بھی انیل ٹھنڈانی کے ساتھ گھر بسا لیا تھا۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ فلم مہرہ دوران ہم ایک ہٹ جوڑی تھے، اور اب بھی، جب ہم سماجی طور پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں، تو ہم سب گپ شپ کرتے ہیں۔ ہر کوئی آگے بڑھتا ہے. لڑکیاں ہر ہفتے کالجوں میں بوائے فرینڈ تبدیل کرتی ہیں، لیکن ایک منگنی جو ٹوٹ چکی ہے وہ اب بھی میرے سر پہ سوار ہے، مجھے نہیں معلوم کیوں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟