سلمان خان اور اکشے کمار کا ڈانس”: اب بھائی جان کھلاڑی کو بچائیں گے”

اتوار 5 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اور کھلاڑی اکشے کمار کی ایک نئی ڈانس ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم “سیلفی” کے ایک گانے “میں کھلاڑی تو اناڑی” پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ یہ ویڈیو شیئر کی۔ اکشے کمار نے سلمان خان کو گانے کی دھن پر رقص کرنے کے لیے آمادہ کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد سیکھنے والوں میں سے ہیں۔

ان کی اس ڈانس ویڈیوپران کے دوستوں اور مداحوں نے خوب سراہا۔ ویڈیو میں دونوں سپر سٹارز کو گانے کا ہک سٹیپ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں دونوں ایک باغ میں ایک ساتھ بیٹھے تھے جب اکشے کمار نے سلمان خان کو لیپ ٹاپ پر ٹائیگر شراف کے ساتھ ان کی پرجوش ڈانس پرفارمنس دکھائی چند لمحوں بعد دونوں اداکاروں نے گانے کے اسٹیپس پرفارم کئے، اور ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

اکشے کمار کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا”بھائی نے مار ڈالا۔
جبکہ ایک اور صارف ن تبصرہ کیا کہ، ’’سلمان اور اکشے کو ایک ساتھ فلم کرنی چاہیے۔‘‘

جہاں مداح دونوں کی جوڑی کو پسند کر رہے تھے وہی چند لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اکشے کمار پٹھان میں شاہ رخ خان کے بعد سلمان کے ساتھ کام کرنے والے ایک اور اسٹار ہیں۔ پٹھان کے بعد کھلاڑی بھی آگئے سہارا لینے بھائی کا۔ ایک اور صارف نے لکھا، ’’بالی ووڈ اداکاروں کو صرف سلمان خان ہی بچا سکتے ہیں۔‘‘ ایک تبصرے میں لکھا گیا، ’’اب بھائی جان اکی کا کیریئر بچا لے گا (اب سلمان اکشے کا کریئر بچائیں گے)۔

واضح رہے کہ اکشے کمار سیلفی میں عمران ہاشمی اور نصرت بھروچا کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم 24 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اسے راج مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو ملیالم فلم ڈرائیونگ لائسنس کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں اکشے اور عمران پہلی بار ایک ساتھ کام کریں گے۔ جبکہ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ہے، جو 2023 کی عید پر ریلیز ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا