بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے قریب کنوئیں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی بارکھان نے بتا یا کہ بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے نواح میں واقع کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔
ایس پی بارکھان کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ لاشوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے لگ بھگ ہیں ،تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ خاتون کے چہرے کو تیزاب ڈال کر مسخ کیا گیا ہے۔
لاشیں شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال بارکھان منتقل کردی ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کر کے رپورٹ تیار کی جائے گی۔
پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی بلوچستان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، شہری کسی افواہ پر کان نہ دھریں، رپورٹ آنے کا انتظار کریں،جرم میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ معاملے پر اہلخانہ کی مشاورت سے اعلی سطحی غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔