بشریٰ بی بی کو کب طلاق ہوئی؟ اب تک واضح مؤقف نہیں آیا، سیشن عدالت

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جج قدرت اللہ نے کی۔

شیر افضل خان مروت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو آخری موقع دیا تھا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ جب تک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گرفتار نہیں تھے تو وڈیو لنک پر حاضری کی سہولت بھی نہیں تھی، چئیرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوئے تو وڈیو لنک پر حاضری کی سہولت بھی آ گئی۔

انہوں نے عدالت میں سوال اٹھایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلبی کا نوٹس ہوا تھا، جیل سے جواب آیا؟ جس پر جج قدرت اللہ نے انہیں بتایا کہ جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا۔

دوران سماعت پر معزز جج نے استفسار کیا کہ خاتون شوہر سے طلاق لیتی ہے یا خاوند کا انتقال ہوجائے تو کیا وہ عدت میں وراثت میں حصہ مانگ سکتی؟ وراثت میں حصہ مانگ سکتی ہے تو مطلب یہی ہوتا کہ طلاق موثر نہیں۔

جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگر ایک شخص کی 4 بیویاں ہیں، ایک کو طلاق ہو جاتی ہے لیکن اس کی عدت پوری نہیں ہوئی تو کیا آدمی چوتھی شادی کر سکتا؟

وکیل شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ طلاق کا تعین کرنا فیملی کورٹ کا کام ہے، عدت کے دوران نکاح کرنا جرم نہیں ہے۔

شیرافضل مروت نے شاہد اورکزئی کی جانب سے غیرشرعی نکاح پر دائر درخواست کا حوالہ دیا اور عدالت کو بتایا کہ غیرشرعی نکاح پر دائر درخواست فیڈرل شریعت کورٹ نے خارج کی۔

جج قدرت اللہ نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کو کب طلاق ہوئی ؟ اس پر اب تک واضح موقف نہیں آیا، الزام ہے کہ غیرشرعی نکاح کی وجہ سے دوبارہ نکاح کیا گیا، جس مولوی نے پہلا نکاح پڑھایا انھوں نے ہی یہ الزام بھی لگایا۔

معزز جج نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ عدت میں نکاح ہوا؟ جس پر وکیل شیر افضل مروت نے مؤقف اپنایا کہ جس نے الزام لگایا اس نے ثابت کرنا ہے کہ دوران عدت نکاح ہوا، دورانِ عدت نکاح ثابت ہو بھی جائے تو سزا نہیں ہوسکتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کیا غیرشرعی نکاح کیس عوامی مفاد کا کیس ہے؟ کیس بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل سے کچھ سوالات کے جوابات طلب کر لیے۔

عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پراسیکیوشن کی درخواست کے بعد دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلیات مری واٹر پائپ لائن معاہدہ

اسحاق ڈار کا ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

پاک فضائیہ اور بنگلہ دیش ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لندن میں فلسطینی سفارتخانے کا افتتاح، برطانیہ اور فلسطین تعلقات میں نیا سنگِ میل

دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا

ویڈیو

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟