بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر گرفتار کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی جانب سے ریفرنس موصول ہوا تھا کہ جس کی انکوائری کی جاری ہے، ڈی سی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال اور  دکانیں تعمیر کیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے مزید بتایا ہے کہ شادی ہال بغیر مجاز حکام کی منظوری کے بغیر قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔

خاور مانیکا پر مزید الزام ہے کہ وہ ایک عرصے سے حویلی لکھا کے پیر اسلام قبرستان کی زمین پر ناجائز قابض ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق خاور فرید مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔

ریفرنس کے مطابق خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے۔

اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا ہے، ان پر سرکاری خزانے 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی