نواز شریف کی قیادت میں ملک سے معاشی بدحالی کا خاتمہ کریں گے، شہباز شریف

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو قائد پاکستان نواز شریف کا وطن واپسی پر استقبال تاریخ ساز ہو گا۔ اس روز عوام ایک پارٹی لیڈر کا نہیں پاکستان کی ترقی اور امید کا استقبال کریں گے۔

سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا۔

’شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے استقبالیہ تیاریوں کا جائزہ لیا گیا‘۔

شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف نے عوام کی خاطر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں، قائد مسلم لیگ ن بہادری، جرات اور ترقی کا نام ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے، ہم ملک سے لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی بھی ختم کریں گے۔

اس موقع پر شرکا اجلاس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم نواز شریف کی آمد کی منتظر ہے، قائد مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ملک پر جب بھی مشکل آئی تو نواز شریف نے ہی سنبھالا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟