سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ صدر نے زبردست آئینی،حقیقی اور قانونی کام کیا، ملک کو الیکشن کی تاریخ بچا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ بعض عقل کے اندھے سمجھ رہے ہیں کہ الیکشن کو آگے لے جایا جا سکتا ہے، ملک کو بچانا سب قوتوں کا کام ہے، مل کر الیکشن کی تاریخ پر یکجا ہوجائیں،ملک ڈوب رہا ہے، اللہ کے بعد عدالت بچا سکتی ہے، اگر ملک میں الیکشن نہیں ہونے تو خانہ جنگی اور قحط ہونا ہے۔
صدر پاکستان نے قانونی، آئینی اور حقیقی اعلان کیا ہے ملک کو بچانے کا واحد راستہ الیکشن ہے، شیخ رشید @ShkhRasheed pic.twitter.com/VsQlHXF4XI
— Idrees Khan (@MIdreesChachar) February 21, 2023
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میری حکومت نہیں ہے۔ پھر کس کی حکومت ہے۔ غریب شہری ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ کل سے عمران خان کی جیل بھرو تحریک چل رہی ہے، 23 فروری کو میری تاریخ ہے۔ 22 کو ہی گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں۔
شیخ رشید نے کہاکہ 88 وزرا ہیں۔ کہہ رہے ہیں ہم تنخواہ نہیں لیں گے۔ کسی وزیر کا اعلان تو کریں کون تنخواہ نہیں لے گا۔