بات عمران خان کی زندگی پر آ گئی تو ہمیں صبر اور بزدلی میں فرق کرنا ہو گا، مراد سعید

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ امید دی گئی تھی، جس دن عمران خان دوبارہ اس ملک کی باگ ڈور سنبھالے گا اس قوم کی تکلیفوں کا مداوا ہو جائے گا، مگر اب جب بات عمران خان کی ہی زندگی پر آ گئی ہے تو ہمیں ہم اپنی آخری امید کو بچانے کے لیے صبر اور بزدلی کے فرق کو واضح کرنا ہو گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں  رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے کہا کہ ’ہم نے یہ زندگیاں اپنی آزادی کے لیے داؤ پر لگائی تھیں، اب ان کو بچانے کے لیے کیا ہم تاریخ کے مجرم بنیں گے؟ کیا ہم نے انتظار کرنا ہے کہ یہ ہماری آخری امید کا بھی گلہ گھونٹ دیں یا اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے؟‘

مراد سعید نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ یا تو ہم نے فرداً فرداً ان کے جبر کا نشانہ بننا ہے، اپنا لیڈر بھی گنوانا ہے اور اپنا ملک بھی یا ایک بار یکجا ہو کر اپنی آزادی، اپنے لیڈر اور اپنی قوم کے لیے انصاف مانگنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ہمارے لیڈر عمران خان نے ہمیشہ پر امن احتجاج کا اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کیا ہے، بے بنیاد جعلی کیسز میں بھی قانون کا احترام کرتے ہوئے پیشیاں بھگتیں مگر جواباً ہم پر قاتلانہ حملے ہوئے اور غیر قانونی گرفتاریاں ہوئیں۔‘

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ مہینوں سے عادی مجرموں سے بدتر سلوک کیا جا رہا ہے، نظامِ عدل کا یہ عالم ہے کہ ضمانتیں ہاتھ میں ہوں گی اور عدالت کے دروازے سے آپ کو اٹھا لیا جائے گا۔

مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے ہر ستم پر صبر کیا اس امید پر کہ جب بھی اس ملک میں آئین و قانون بحال ہوگا تو یہ ثابت ہو گا کہ ہمارا اکلوتا جرم غلامی سے انکار تھا۔

’ اس امید پر کہ جس دن عمران خان دوبارہ اس ملک کی باگ ڈور سنبھالے گا تو اس قوم کی تکلیفوں کا مداوا ہو جائے گا۔ مگر اب جب بات عمران خان کی ہی زندگی پر آ گئی ہے تو ہمیں صبر اور بزدلی کے فرق کو واضح کرنا ہو گا۔’

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں بتانا ہوگا کہ ہم اپنی آخری امید کو مذموم مقاصد کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے، کوئی بعید نہیں کہ اپنے جن سروں کو ہم آج بچا رہے ہیں ہمارے کاندھے ان کا بوجھ اٹھانے کی بھی سکت گنوا دیں‘

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے ہنگاموں کے بعد سے روپوش ہیں اور گاہے بہ گاہے پی ٹی آئی کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘