نیپال اور بھارت میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال اور بھارت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر نیپال میں زلزلے کی 6.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز نیپال اور گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔
بھارت کے علاقے جے پور، اترپردیش، پنجاب، لکھنو، ہاپور سمیت کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔