جناح اسپتال کراچی کا کارنامہ، روبوٹک سرجری کا کامیاب آغاز

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر جہانگیر درانی نے بتایا کہ جراحی کے اس جدید ترین طریقہ کار سے 34 سالہ مریض کے پتے میں پتھری کا آپریشن کیا گیا ہے۔

جناح اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روبوٹک کے تحت جنرل سرجری کی جاسکتی ہے جبکہ یہ پیٹ کے آپریشن کے لیے کافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے جس سے مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp