راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں صفائی کی ناقص صورتحال: ‘کیا امیر ترین کرکٹ بورڈ اسٹیڈیم کی صفائی کا خیال نہیں رکھ سکتا؟’

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی اس بار بھارت کے حصے میں آئی ہے جبکہ ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کا یہ عالمی ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بعد کھیلا جاتا ہے۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی، جس کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور 19 نومبر کو اختتام ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی جہاں ٹیموں کا بھارت میں استقبال سماجی رابطوں کی و یب سائٹس پر زیر بحث ہے وہیں سب سے زیادہ توجہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑی ہر خبر کو ملتی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے خصوصا پاکستان کرکٹ ٹیم جو اس وقت بھارت میں موجود ہے سے جڑی ہر خبر پر نظر رکھتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک طوفان برپا کیا ہوا ہے ، قومی ٹیم کے مینیو سے لے کر ان کے لیے کیے گئے انتظامات پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا کے کچھ امیر ترین کرکٹ بورڈز میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے صارفین کا ماننا ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں ان کی ایک اجارہ داری ہے۔ حال ہی میں کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کیے گئے انتظامات اور کرکٹ اسٹیڈیمز کی خراب حالت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

حیدر آباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے وارم اپ میچ سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود کرسیوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔

تصویر وائرل ہوئی تو صارفین نے بی سی سی آئی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ، صارف اکاشہ جدون نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ، یہ ہے حیدر آباد کرکٹ اسٹیڈیم ، امیر ترین کرکٹ بورڈ

https://twitter.com/_okasha_jadoon_/status/1709197070681182673?t=KhqH-9k0RU8B03qhrrwCgg&s=08

تصویر وائرل ہوئی تو بھارتی کرکٹ شائقین کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا کہ یہ تصویر پرانی یا ایڈٹ شدہ ہے ، اسی تبصرے کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے تصویر پوسٹ کی جس میں ان کرسیوں کے سامنے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے وارم اپ میچز کا ٹکٹ بھی موجود ہے، انہوں نے لکھا یہ ان لوگوں کے لیے ہے، جنہوں نے کہا کہ میں نے پرانی یا جعلی تصویر پوسٹ کی ہے۔ میں وہیں موجود ہوں۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا شیڈول میں تاخیر، اعلان کے بعد شیڈول میں متعدد تبدیلیاں، میچ کے ٹکٹوں کی ناکامی، ویزوں میں تاخیر،وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے سیکورٹی کی کمی،افتتاحی تقریب نہیں، اسٹیڈیم میں نشستوں کی خراب حالت- یہ بی سی سی آئی کی میزبانی میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ ہے۔

صفائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کیا یہ پاکستان کرکٹ شائقین کو بدنام کرنا تھا یا امیر ترین بورڈ اسٹیڈیم کی صفائی کا خیال نہیں رکھ سکتا؟

ایک اور صارف نے لکھا حیدرآباد میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے لیے اسٹیڈیم کے اندر نشستوں کی حالت حد ہے ویسے بی سی سی آئی ، یہ ایک عالمی ایونٹ تھا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ اسٹیڈیمز کا ایسا حال صرف پاکستان میں ہوتا ہے لیکن بھارت میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے، اس خطے میں کب عام آدمی کو عزت ملے گی؟

 

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ