ویرات کوہلی کی لوکل برانڈ کے لیے تشہیری مہم : ‘پیسے کے لیے کچھ بھی کریں گے’

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی انسٹاگرام پر بلاشبہ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ہیں یہی وجہ ہے کہ مقامی برانڈز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل برانڈز کی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ان کے اشتہارات میں ویرات کوہلی کو فیچر کیا جائے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل دنیا بھر کے کھلاڑی مختلف اشتہارات کے لیے ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ اسی حوالے سے ویرات کوہلی کا بھی ایک اشتہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیر بحث ہے۔ اشتہار میں ویرات کوہلی کو ایک مقامی برانڈ ٹو یم کے اسنکیس کی پروموشن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ویرات کوہلی کو معروف انٹرنیشنل برانڈز کے اشتہار میں دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل سامنے آیا ، کسی نے ایکٹنگ کی تعریف کی تو کسی نے سوال پوچھا کہ آخر کیا مجبوری تھی کہ ویرات کوہلی کو ایک انتہائی لوکل برانڈ کی تشہیری مہم کا حصہ بننا پڑا، اسی حوالے سے صحافی فہیم پٹیل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اس ویڈیو کو دیکھ کر سرفراز احمد کا چوکے والا اشتہار یاد آگیا۔بندہ کتنا بھی مشہور ہوجائے، پیسے کے لیے کچھ بھی کرے گا والی بات ٹھیک ہی ثابت ہوتی ہے 🙂

ایک صارف نے ویرات کوہلی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ویرات کوہلی کی اداکاری بالی وڈ کے بہت سے اداکاروں سے بہتر ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا ویرات کوہلی ایک اچھے اداکار بھی ہیں جبکہ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا بھائی صاحب یہ بہت فنی تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے تقریباً 11 اعشاریہ 45 کروڑ روپے کی رقم موصول کرتے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے اس خبر کی سختی سے تردید کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp