پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآبادی بریانی کو 10 میں سے کتنے نمبر دیے؟

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بریانی کراچی کی اچھی ہے یا لاہور کی، اس سوال پر بریانی کے عاشقوں کے درمیان ہمیشہ ہی جنگ کا سماں رہتا ہے۔ بریانی کے حق میں اہلیان کراچی والوں کا دعویٰ ہے کہ اصل بریانی تو کراچی میں ملتی ہے، لاہور والے بریانی کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔

دونوں اطراف سے بریانی کے حق میں دلائل سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں، تاہم اب بریانی کا یہ مقابلہ سرحد پار یعنی بھارت سے بھی ہونے لگا ہے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے موجود ہے اور ان کی تواضع بھارت کی مشہور حیدرآبادی بریانی سے کی جا رہی ہے۔

آئی سی سی کی انسٹاگرام سائٹ پر حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ کراچی کی بریانی اچھی ہے یا حیدرآباد کی اور وہ حیدر آباد کی بریانی کو کتنے نمبر دینا چاہیں گے؟

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حیدرآبادی بریانی کو 8 نمبر دیتے ہوئے کہا کہ یہ بریانی قدرے زیادہ سپائسی ہوتی ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا تھا کہ موڈ پر منحصر ہے۔ اگر بریانی کھانے کا موڈ ہے تو 10 میں سے 10 جبکہ امام الحق نے حیدرآبادی بریانی کے بارے میں کہا ’اٹس فینٹاسٹک‘

اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے کہا ہم نے حیدرآبادی بریانی کا بہت سنا تھا اور آتے ہی سب سے پہلے یہی کھائی میں تو 10 میں سے 20 نمبر دوں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ان کو کراچی اور حیدرآبادی بریانی میں کوئی مماثلت ملتی ہے تو جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حیدر آبادی بریانی میں مرچیں بہت ہیں جبکہ امام الحق نے کہا کہ وہ کسی کے بارے میں نہیں کہہ سکتے کہ کون سی اچھی ہے۔ دونوں ہی بہت مزے کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp