خیبرپختونخوا میں کتنے افغان مہاجرین قانونی طور پر مقیم ہیں؟

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین مقیم ہیں ان میں سے کتنے افغان مہاجرین لیگل ہیں ان سے متعلق سرکاری طور پر اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اور جلد ہی پاکستان میں افغان مہاجرین کے کاروبار اور جائیداد کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا میں  6 لاکھ 48 ہزار 968 مہاجرین قانونی طور پر موجود ہیں، جن میں سے 22 ہزار مہاجرین قبائلی اضلاع میں جبکہ دیگر بندوبستی اضلاع میں 2 لاکھ 85 ہزار 608 افغان مہاجرین مقیم ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 6 لاکھ 48 ہزار 968 افغان مہاجرین کے پاس (پروف آف ریجسٹریشن) پی او آر موجود ہے، صوبے کے مساجد میں 105 افغان مہاجرین بطور پیش امام موجود ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق روا‍‍ں سال اب تک 3 ہزار 911 افغان مہاجرین کو مختلف وارداتوں میں گرفتار کیا جاچکا ہے، جن میں 597 افغان مہاجرین نے غیر قانونی طور پر پاکستان کا قومی شناختی کارڈ بنایا تھا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم کرکے تمام افغان مہاجرین کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر بنائے گئے پاکستانی کارڈز کو فل الفور منسوخ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی اطلاع کے لیے جلد ٹول فری نمبر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اور پاکستان میں افغان مہاجرین کے کاروبار اور جائیداد کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp