سرکاری گاڑیوں کی واپسی کےلیے بلوچستان حکومت کیا کرے گی؟

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے ایک ہفتے کے دورانیہ میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے مختلف اداروں کی 50 سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی، جس کے بعد مذکورہ سرکاری گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کیا جاسکے گا۔

’مقدمہ درج ہونے کے بعد گاڑیاں جمع نہ کرانے پر دوبارہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ جن لوگوں کے نام پر سرکاری گاڑیاں الاٹ ہوئی ہیں انکو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp