بونیر سے 4 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں کارروائی عمل میں لائی ہے اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے دستی بم، اسلحہ، ڈیٹونیٹرز اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں سے 3 کا تعلق بونیر جبکہ ایک کا چترال سے ہے۔

عمران شاہد کے مطابق دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تفتیش کے دوران ایک دہشت گرد کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

عمران شاہد کے مطابق جہاں سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے وہاں الماری میں کارتوس، ٹارچ اور بھتہ خوری میں استعمال کی جانے والی دیگر چیزیں رکھی گئی تھیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے اپنی کارروائی کے دوران بونیر کے علاقے ڈگر میں سیکیورٹی فورسز کے خطیب کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

عمران شاہد نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کی بیشتر کارروائیوں کی ہدایات افغانستان سے مفتی سجاد دیا کرتا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان اور کرم ایجنسی سے تربیت حاصل کی اور تشکیل کے دوران کھانا سپلائی کی بھی ذمہ داری تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp