دہشتگردی میں اضافے کی وجہ افغان باشندے، وقت آ گیا ہے انہیں نکال باہر کیا جائے، جان اچکزئی

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان تارکین وطن کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں کو نکال باہر کیا جائے۔

کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ اور ژوب  میں ہونے والی دہشت گردی میں افغان باشندے ملوث تھے، پاکستان اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ جن افغان بھائیوں کو ہم نے یہاں روکا وہ ملک میں بد امنی پھیلائیں۔

جان اچکزئی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی اس غلط فہمی میں ہے کہ طاقت کے زور پر کوئی بچ جائیگا تو وہ غلطی پر ہے، حکومت پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالا جائے لہٰذا غیرملکی تارکین وطن 27 دن میں پاکستان چھوڑ کر چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 5 لاکھ 84 ہزارافغان مہاجرین موجود ہیں جن میں2  لاکھ 74 ہزارافغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں، افغان مہاجرین کے انخلاء کے لئے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرےگی، نادرا ٹری سے افغان مہاجرین کو نکالا جائیگا، اگر کوئی افغان باشندہ غیر قانونی طور پر فیملی ٹری میں شامل ہوتو اسکا ڈی این اے کیا جائے گا۔

جان اچکزئی نے بتایا کہ بلوچستان میں 10 اکتوبر کو ایپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا اور صوبائی حکومت اس کمیٹی کے فیصلوں اور آرمی چیف و وزیراعظم کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کرائے گی۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پاکستان کی سرحدوں کو صحیح طریقے سے مینیج کرنا ہے،کسی کو بھی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟