اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 159 سے کم ہو کر 148 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 98 مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 05 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 35 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 108 سے بڑھ کر 121 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 62 مکعب میٹر، گھاس کے پولن کی مقدار 05 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 46 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp