آبادی کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان نے اچھے اقدامات کیے، یو این ایف پی اے

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے نمائندہ نے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات کی، یو این ایف پی اے نے آبادی کے کنٹرول پر کیے جانے والے پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ وزارت صحت کی جانب سے پاکستان خواتین کنونشن برائے فیملی پلاننگ اور بہبود آبادی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وزیر صحت نے کہاکہ کنونشن 16 اکتوبر 2023 کو کنونشن سنٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے، کنونشن میں ملک کے طول وعرض سے 500 خواتین شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ کنونشن میں اسکالرز سمیت قومی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا موضوع اسلامی توازن برائے تصور ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد دیہی خواتین میں آبادی کے مسائل اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ آبادی اور وسائل میں توازن وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے۔

ندیم جان کا کہنا تھا کہ پاپولیشن کی ٹاسک فورس آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ