معیشت کی بہتری کے لیے نواز شریف کا والہانہ استقبال کریں گے، تاجروں کا اعلان

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور نمائندوں نے ملاقات کی، ملاقات میں مجموعی صورتحال اور معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف واپس آکر معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

ملاقات میں تاجروں نے درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا، تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری دل و جان سے میاں نواز شریف کا استقبال کرے گی، تاجروں کے ساتھ میاں نواز شریف کا دل کا رشتہ ہے۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے تاجروں کے لیے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، تاجر کبھی بھی آپ کا اور میاں نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔

تاجر رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2018 سے 2022 کے چار سال بڑے صبر آزما تھے، پاکستان کے مسائل کا حل اب صرف نواز شریف کے پاس ہے۔

حمزہ شہباز نے بھی تاجر برادری سے ملاقات کی

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے بھی تاجروں سے ملاقات کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے اقتدار کا مطلب ہمیشہ تمام طبقات کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہوتا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ معاشی بحالی پاکستان کی بقا اور سالمیت کا مسئلہ ہے، سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ ملک کو معاشی دلدل سے نوازشریف کی قیادت میں صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اور مہنگائی سے عوام کو بچانے کا سفر پھر شروع ہوگا، ہمیشہ نواز شریف ہی قوم کے دکھوں پر مرہم ثابت ہوئے ہیں۔ نواز شریف ہی غریب کے ساتھی، ہمدرد اور مددگار بنے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیدیا

سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ