وائلڈ لائف سندھ کی کارروائی: ایک ہزار سے زیادہ پرندے برآمد

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے لیاقت آباد کراچی میں ایک کارروائی کے دوران 1124 پرندے برآمد کر لیے۔

ترجمان محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کے مطابق برڈ مارکیٹ سے 470 بلبل، 391 چڑیاں، 214 ویورز اور 49 فاختائیں بازیاب کر لیں ۔

ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع تھی کہ پرندوں کو لیاقت آباد پرندہ مارکیٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کے انسپیکٹر اعجاز نے بتایا کہ پرندہ مافیا نے کارروائی سے بچنے کے لیے رکشا میں خواتین کو بٹھا رکھا تھا۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے بازیاب کرائے گئے سینکڑوں پرندوں کو ملیر کی کھلی فضا میں آزاد کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp