کرکٹ کھیلیں، کرکٹ دیکھیں، کھائیں پیئں اور گپ شپ لگائیں

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا واحد انڈور کرکٹ اور کیفے، جہاں کرکٹ دیکھیں، کھیلیں کھائیں پئیں اور وقت ہو تو خوب گپ شپ لگائیں۔

بات کریں کرکٹ کی تو دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس وقت ورلڈ کپ 2023 کے بخار میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں بھی اس بخار کا پارہ آسمان کو چھونے لگا ہے سب کی نظریں اس وقت اپنی اپنی اسکرینز پر ہیں، دل ہی دل میں سب کی خواہش ہے کہ کوئی ایسی جگہ ہو جہاں کرکٹ کھیل بھی سکیں، دیکھ بھی سکیں اور بھوک اور پیاس کی صورت میں کچھ کھانے پینے کو بھی مل سکے بظاہر تو یہ نا پوری ہونے والی خواہش ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں۔

جی ہاں اگر آپ کا دل چاہ رہا ہے کہ کام سے چھٹی ملے تو کچھ دیر آرام کے بعد کوئی ایسا مقام ہو جہاں کھیل بھی سکیں گپ شپ بھی ہو اور کھانا پینا بھی ہو تو یہ خواہش پوری کر رہا ہے کراچی کے علاقے گلشن معمار کا دی پچ (The Pitch)۔

دی پچ کم و بیش ایک ہزار گز کی وہ جگہ ہے جہاں داخل ہوتے ہی آپ کی نظر کچھ کرکٹ بیٹس پر پڑے گی جو مشہور شخصیات کی دستخطوں کے ساتھ آویزاں کیے گئے ہیں۔

کچھ آگے آئیں تو کنگ بابر اعظم کی بڑی تصویر آویزاں ہے اور ساتھ ہی کرکٹ کا ابتدائی بلا جو کم و بیش ہاکی سٹک کی مانند ہے لگایا گیا ہے۔ اوپر چڑھتے ہی استقبالیہ آپ کو چھوٹا سا بلا دکھائے گا جس پر پچ پر جانے سے پہلے دو اوورز سے لیکر ون ڈے میچ تک کے ریٹس آویزاں ہیں، اگر آپ کو دائیں جانب جانا ہے یعنی جہاں پچ بنی ہیں وہاں اس چھوٹے سے بلے پر موجود من پسند ریٹ منتخب کریں، اس حساب سے مشین کے ذریعہ آپ کو بال کرائی جائے گی اگر آپ نے ایک اور میں 20 رنز بنائے تو کھانا دی پچ انتظامیہ کی جانب سے مفت آپ کو دیا جائے گا۔

کھانے کی بات کی جائے تو اسکے لیے الگ مقام مختص ہے جہاں مرد اور فیملیز کے لیے الگ الگ جگہ بنائی گئی ہے اور مختلف تصاویر بھی آویزاں ہیں، جیسا کے اس پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تصویر جس نے 1952 میں نئی دہلی میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ ساتھ ہی 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی تصویر اور اسکے ساتھ جاوید میانداد کی وہ یادگار چھکے کی تصویر آویزاں کی گئی ہے جس نے ایک سنسنی خیز میچ میں بھارت کو شارجہ کے مقام پر آخری بال پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

دی پچ کے منیجر حماد احمد نے وی نیوز کو بتایا کہ کہ یہ آئیڈیا دی پچ کے اونر کا تھا وہ ملک سے باہر آتے جاتے رہتے ہیں تو کہیں ایسا سیٹ دیکھ کر یہ کام پہلی بار پاکستان میں شروع کیا گیا، انکا مزید کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ آئیے کھیل کے ساتھ ساتھ کھانے پینے سے بھی اچھے ماحول میں مستفید ہوں۔

ایک کسٹمر انور خان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کے تو آپ کو انواع و اقسام مقامات مل جاتے ہیں لیکن یہاں اکر آپ کھیل بھی سکتے ہیں اور اچھے ماحول میں کھا پی بھی سکتے ہیں۔

تو اگر آپ نے اس کرکٹ بخار کو انتہا پر پہنچانا ہے تو تو دی پچ نے یہ خواہش پوری کرنے کے لیے آپ کو بھرپور ماحول فراہم کردیا ہے، آئیے کرکٹ دیکھیے، کھیلنا ہو تو کھیلیے پیاسے ہیں تو کچھ پیجئے بھوک لگی ہے تو کچھ کھا لیجیے اور اس سب کے بعد تھک گئے ہیں تو جائیے گھر کیوں کہ آرام تو وہیں ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp