لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک دوسرے پر سبقت کے لیے آمنے سامنے

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پی ایس ایل سی کے دسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اترے گی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گذشتہ میچ شکست سے دوچار ہو چکی ہیں۔

شاہین آفریدی کی زیرقیادت دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنا پہلا میچ جیتا تھا، لیکن کراچی کنگز کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سرفراز کی زیرقیادت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سیزن کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد اپنا دوسرا میچ جیتا تھا، لیکن انہیں گزشتہ روز اپنے تیسرے میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست ہو گئی تھی۔

دونوں ٹیمیں اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہیں، لہٰذا دونوں ٹیمیں آج بہتر پوائنٹ اسکورنگ کی کوششوں کے ساتھ کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مس مقابل ہوں گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے جیسن روۓ، افتخار احمد، مارٹن گپٹل، محمد حفیظ جیسے تجربہ کار کھلاڑی میدان میں اتریں گے اور دوسری جانب لاہورقلندرز کی ٹیم میں اسٹار آل راونڈر راشد خان شامل ہوں گے

دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل کے 14 مقابلوں میں آمنے سامنے آ چکی ہیں، ہر ٹیم نے سات میچ جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp