آئی سی سی مینز ورلڈ کپ: چوتھا میچ، ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا آمنے سامنے

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ جاری ہے جس میں اب تک دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تو دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو ہرایا۔

آج ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی میں پینجہ آزمائی کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 01:30 بجے شروع ہوگا۔

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں دکھائی دیتی ہے اور حال ہی میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے دو میچ ہارنے کے باوجود  2-3 سے جیت لی تھی۔

ساؤتھ افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے رواں برس 10 ایک روزہ میچز کھیل کر 79.62 کی اوسط اور 104.08 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 637 رنز بنا رکھے ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم بھی گزشتہ کافی عرصے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ لنکن کپتان داسن شناکا کی کپتانی میں سری لنکا کی ٹیم نے مسلسل 13 میچ جیت کر ایک ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔ سری لنکا نے اپنے آخری 15 میچوں میں سے 14 میچوں میں پوری مخالف ٹیم کو گھر بھیجا ہے۔ تاہم ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ ان کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہو گا۔ سری لنکا نے ٹیم نے دہلی میں اپنا آخری میچ 2009 میں کھیلا تھا جو کہ پچ خراب ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

آخری 05 میچوں میں کارکردگی

ساؤتھ افریقہ اور سرلی لنکا کی دونوں ٹیموں نے اپنے آخری پانچ میچوں میں سے 03 میچ جیت رکھے ہیں جبکہ 02 میں میچوں میں دونں ٹیموں کو شکست کا سامنا رہا ہے۔

ہیڈ تو ہیڈ ورلڈ کپ میچز کا ریکارڈ

عالمی کپ کے مقابلوں میں سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کا 06 بار آمنا سامنا ہوا۔ ساؤتھ افریقہ نے 04 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا کے حصے میں ایک جیت آئی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ برابر رہا۔

پچ اور موسم

ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی کی پچ روایتی طور پر سلو اور اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہے۔ بیٹرز کو اس میدان میں بڑی شاٹس کھیلنے کے لیے پچ پر وقت گزارنا ہوگا جس کے بعد وہ بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ٹاس کا کردار اس پچ پر اہم ہو گا اور ٹاس جیتنے والی ٹیم مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے سکتی ہے۔
اس میدان پر 300 سے زائد رنز آخری دفعہ 2011 میں بنے تھے جبکہ اب تک اس میدان پر 26 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں 300 سے زیادہ رنز صرف دو بار ہی بن پائے ہیں۔

میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ موسم شدید گرم رہنے کے امکانات ہیں۔ زیادہ سے زہادہ درجہ حرارت 36 ڈگری جبکہ رات کو کم ہو کر 24 ڈگری ہو جائے گا

ساؤتھ افریقہ اسکواڈ

ٹیمبا باووما (کپتان)، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسین، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینڈائل پھہلوکوایو، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، رسی وانڈر ڈوسن، لیذاڈ ولیمز۔

سری لنکا اسکواڈ

داسن شاناکا (کپتان)، کوسل مینڈس ، کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، لاہیرو کمارا، دیموتھ کرونارتنے، سدیرا سماراویکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشانا، دونتھ ویلالگے ، کسون راجیتھا، متھیشا پتھریانا، دلشن مدھو شنکا، دوشان ہیمناتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp