کراچی میں خالی بنگلے سے نا معلوم شخص کا ڈھانچا برآمد

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کلفٹن دوتلوار کے قریب زمزمہ میں واقع خالی بنگلے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی نعش ملی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق بنگلہ خالی تھا یہاں آباد فیملی کبھی کبھار رہنے کے لیے آتی تھی، بظاہر لگتا ہے کہ مرنے والا نشے کا عادی تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا ہے کہ مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوئی، شبہ ہے کہ مرنے والا چوری کی نیت سے بنگلے میں آیا تھا، موت کی وجہ جاننے کے لیے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

سید اسد رضا نے مزید بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونےکےبعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، اس وقت صرف جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد محض قیاس آرائی ہی کی جا سکتی ہے۔

ادھر ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی کے مطابق کلفٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملنے والے انسانی ڈھانچہ کی جنس معلوم نہیں ہو سکی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مذکورہ گھر محمد احمد اسلم نامی شخص کی ملکیت ہے اور وہ گزشتہ 7 ماہ سے بند ہے، محمد احمد اسلم نے اس گھر کو پراپرٹی سیل پرچیز کی غرض سے خریدا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل