کراچی میں تاجر سے لوٹے گئے 50 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک تاجر سے چھینے گئی 50 لاکھ کی خطیر رقم برآمد کرلی۔

ڈیفنس تھانہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 15 اگست کو پیش آیا تھا جب مذکورہ تاجر ڈیفنس لائیبریری کے پاس سے گزر رہے تھے کہ 4 موٹر سائکل سوار ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر ان سے 50 لاکھ روپے چھین لیے تھے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران نے ملزمان کی گرفتاری اور  لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کا ٹاسک اور مقدمے کی تفتیش ایس آئی یو کے سپرد کی تھی۔

ایس آئی یو نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا اور ٹیکنیکل بنیادوں پر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو زخمی حالت میں لوٹی ہوئی رقم کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان، محمد عامر اور اختر عرف پپو شامل ہیں جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp