’کون کہتا ہے کہ میں بھاگ کر لندن گیا تھا میں تو جہاز پر گیا تھا‘ شہباز شریف

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں نیوز کانفرنس کی۔

سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شہباز شریف کا ایک کلپ جس میں وہ کہتے ہیں ’کون کہتا ہے کہ میں بھاگ کر لندن گیا تھا میں تو جہاز پر گیا تھا‘ بہت وائرل ہو رہا ہے۔ جبکہ ان کے دائیں جانب مریم اورنگزیب اور بائیں جانب خواجہ سعد رفیق بیٹھے ہیں جو ان کے لندن جانے کے بیان پر قہقہے لگاتے نظر آتے ہیں۔

کلپ وائرل ہونے کے بعد شہباز شریف پر تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں اور بعض صارفین کی جانب سے ان کی حسِ مزاح کی تعریف کی جا رہی ہے۔

راحیلہ نامی صارف نے شہباز شریف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لندن ایسے گئے تھے جیسے کوئی ماڈل ٹاؤن سے بھاٹی گیٹ جاتا ہے۔

نعمان سہیل نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جتنا یہ لوگ چیخ چیخ کر ہنس رہے ہیں اس میں اتنی بھی کوئی ہنسنے والی بات نہیں تھی۔

 حافظ عتیق نے معروف پاکستانی کامیڈین کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ آج تو شہباز شریف افتخار ٹھاکر ہی بنے ہوئے ہیں۔

ایک صارف نے شہباز شریف کے بیان کو ’سستا کامیڈی شو‘ قرار دے دیا۔

 جہاں بعض صارفین سابق وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید بنا رہے تھے اور ان کا مذاق اڑا رہے تھے وہیں ایک صارف نے کہا کہ جگتیں مارنا پنجاب کا کلچر ہے اور سنجیدہ لوگ بلاوجہ خفا ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہبازشریف 21 ستمبر کو لندن سے وطن واپسی کے صرف ایک روز بعد دوبارہ لاہور سے لندن روانہ ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پوپ لیو کا یورپ میں پھیلتے ‘اسلام سے خوف’ پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی میں کیا فرق ہے؟

امریکا: افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟