لکس اسٹائل ایوارڈز: یمنیٰ زیدی نے بنایا ریکارڈ، صبا قمر، ارسلان نصیر، فیروز خان بھی لے اڑے ایوارڈ

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیلی ویژن، فلم، موسیقی اور فیشن کے شعبوں میں سب سے بڑے اور مقبول ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کا انعقاد گزشتہ شب ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا گیا جس میں ٹیلی وژن، فلم اور فیشن سے وابستہ ستاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

22ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کے ونرزکے نام سامنے آچکے ہیں، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کچھ فنکاروں اور اداکاروں کو پہلی اور کچھ کو دوسری بار یہ ایوارڈز ملے اور کچھ تو ایسے بھی تھے جنہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔

Lux Style Awards 2023- Winners List

یمنیٰ زیدی کا ریکارڈ

جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں یمنیٰ زیدی کی جنہوں نے اس سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا، اس سے قبل 2021 میں وہ 2 ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔ وہ اس وقت سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈز حاصل کرنے والی اداکارہ بن چکی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ریما خان کی انٹری

لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں میزبانی کے فرائض فہد مصطفی، میرا سیٹھی، احمد بٹ اور صبا قمر نے ادا کئے۔ تقریب میں شرکت کے لیے ریما خان خصوصی طور پر امریکا سے کراچی آئیں، انہیں ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ مرینہ خان کو لکس چینج میکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم کیٹیگری

لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 میں سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ فلم کملی کو ملا، بہترین فلم اداکار فیروز خان (ٹچ بٹن)، بہترین فلم اداکارہ صبا قمر (کملی)، پلے بیک سونگ آف دی ایئر پیلا رنگ (پردے میں رہنے دو)، بہترین فلم ڈائریکٹرکریٹکس چوائس سرمد کھوسٹ (کملی) اور بہترین فلم کریٹکس چوائس کا ایوارڈ فلم قائد اعظم زندہ باد کو دیا گیا۔

ٹیلی ویژن

ٹیلی وژن کی ویورز چوائس کیٹیگری میں بہترین ٹی وی پلے کا ایوارڈ کیسی تیری خودغرضی کو دیا گیا، بہترین ٹی وی لانگ سیریل بیٹیاں، بہترین اداکارارسلان نصیر (پرستان)، بہترین اداکارہ یمنیٰ زیدی (بختاور)، بہترین او ایس ٹی میرے ہمسفر، بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ دنانیرمبین (صنف آہن)، بہترین اینسیمبل پلے (صنف آہن)، بہترین ٹی وی اداکار(میل) بلال عباس خان (دوبارہ)، بہترین ٹی وی اداکار(فی میل) یمنیٰ زیدی (بختاور)، بہترین ٹی وی ڈائریکٹرسیف حسن (سنگ ماہ) جبکہ بہترین مصنف کا ایوارڈ مصطفیٰ آفریدی (سنگ ماہ) کو ملا۔

موسیقی

ویورز چوائس میں اس سال کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ علی سیٹھی (پسوڑی) کو دیا گیا، بہترین گانا کہانی سنو (کیفی خلیل) اور سال کا سب سے زیادہ اسٹریم کیا گیا گانا پسوڑی (علی سیٹھی اور شائی گل) کو قرار دیا گیا۔

کریٹکس چوائس کیٹیگری میں سال کے بہترین میوزک پروڈیوسرکا ایوارڈ عبداللہ صدیقی اور زلفی (پسوڑی) کو دیا گیا۔

فیشن

فیشن میں ایمرجنگ ٹیلنٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ عبیر اسد، بہترین فیشن ماڈل ماہا طاہرانی، فیشن فارورڈ برانڈ آف دی ایئر حسین ریہر، بہترین فیشن فوٹوگرافر/ ویڈیوگرافر علینہ نقوی، بہترین فیشن اور ہیئر/ میک اپ آرٹسٹ سنیل نواب، بہترین فیشن اسٹائلسٹ تابش کھوجا جبکہ سب سے زیادہ اسٹائلش موسیقار کا ایوارڈ میشا شفیع کو دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp