بھارت کے 15 سالہ بچے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ بچے نے تاش کے پتوں کا استعمال کرتے ہوئے 41 دن میں اپنےآبائی شہر کولکتہ کی چار عمارتوں کے ڈیزائن تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔

ارنو ڈاگا کے تاش کے پتوں کا یہ ماڈل 40 فٹ لمبا، 11 فٹ اور 4 انچ اونچا اور 16 فٹ 8 انچ چوڑا ہے، جس نے سب سے بڑے پلے کارڈ ڈھانچے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیاہے۔

ارنو ڈاگا کی تخلیق نے بیرن برگ کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا، جن کے 3 مکاؤ ہوٹلوں کے ماڈل کے پلے کارڈ ڈھانچے کی لمبائی 34 فٹ 1 انچ جب کہ اونچائی 9 فٹ 5 انچ اور چوڑائی 11 فٹ اور 7 انچ تھی۔

ڈاگا نے بتایا کہ انہوں نے رائٹرز بلڈنگ، شہید مینار، سالٹ لیک اسٹیڈیم اور سینٹ پال کیتھیڈرل کے ماڈل بنانے کے لیے تقریباً 143،000 کارڈز کا استعمال کیا ہے۔

ارنو ڈاگا کا کہنا تھا کہ اسے یہ ماڈل تیار کرنے میں 41 دن اس لیے صرف ہوئے کہ جب اس نے شہید مینار تیار کر کے مکمل ہی کیا تھا کہ اس میں استعمال شدہ تاش کے پتے گر گئے اور اسے یہ ماڈل دوبارہ تیار کرنا پڑا۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ‘یہ مایوس کن تھا کہ اتنے گھنٹے اور دنوں کا کام ایک دم ختم ہو گیا اور مجھے یہ سب دوبارہ کرنا پڑا، لیکن میرے لیے پیچھے ہٹنے کی کوئی صورت باقی نہیں تھی، میں نے اسے ہر حال میں مکمل کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp