اسمگلنگ کے لیے سرکاری گاڑی استعمال کرنے والا ملازم معطل

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری گاڑی کے مبینہ طور پرغلط استعمال اورممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کرنے والے محکمہ بلدیات کے ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری گاڑی نمبر جی ایس ڈی 767  ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹہ میں 16 گریڈ کے  ٹیکسیشن آفیسرعبدالکریم کنبھرکے زیراستعمال رہی، ملزم مبینہ طور پر اور گاڑی کا غلط استعمال اور گاڑی میں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور انکوائری کے لیے ایک افسر بھی مقرر  کردیا گیا ہے۔  سرکاری گاڑی کے غلط استعمال کا مقدمہ پولیس اسٹیشن میرپور ساکرو میں درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp