کرکٹ ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 8 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ مینز ورلڈ کپ 2023 کے پانچویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی اور کے ایل رہول کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنی کامیابیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ابتدا میں ہی لڑ کھڑا گئی لیکن ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے آ کر میچ کا پھانسا ہی پلٹ کر رکھ دیا، بھارت نے 200 رنز کا ہدف بآسانی 41.2 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چنئی میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، آسٹریلیا نے بھارت کو 49.3 اوورز میں 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارت کی طرف سے روہت شرما اور ایشان کشن  نے اننگز کا آغاز کیا تو آسٹریلیا بولرز نے انہیں گراؤنڈ میں چند لحمے بھی نہ ٹھہرنے دیا دونوں اوپنر بیٹر صفر پر آؤٹ کر پولین واپس لوٹ گئے اس کے بعد ویرات کوہلی اور شریاس آئر میدان میں اترے تو اگلے ہی لحمے شریاس آئر بھی بغیر کوئی رنز بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کے ایل راہول کریز پر آئے تو انہوں نے ویرات کوہلی کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 97 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں جب کہ ویرات کوہلی 85 رنز  بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل ہیں۔اسی طرح ہرتیک پانڈیا نے 11 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ریجنلڈ ہیزل ووڈ نے 3 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے کسی بھی طور پر درست ثابت نہ ہوا ۔

آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان 69 رنز کی شراکت سے جہاں حالات مستحکم دکھائی دے رہے تھے وہیں بھارت کے اسپنرز نے آسٹریلوی اسکورنگ ریٹ پر قابو پائے رکھا ۔

رویندر جڈیجہ نے 30 ویں اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں جس سے قبل کلدیپ یادو نے وارنر اور اسمتھ کو آؤٹ کرکے ان کی پارٹنرشپ ختم کر دی ۔ جڈیجہ نے ایک ہی اوور میں مارنس لبوشین اور ایلکس کیری کو آؤٹ کر دیا۔ اس سے قبل جسپریت بمراہ نے تیسرے اوور میں اوپنر مچل مارش کو آؤٹ کیا۔

یوں آسٹریلیا کا کوئی بھی بلے باز بھارتی بولروں کے سامنے اپنی کارکردگی نہ دکھا سکا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 199 رنز بنا سکی۔

ڈیوڈ وارنر نے 41 رنز اسکور کیے، مچل مارش صفرپر آؤٹ ہوئے ، اسٹیون سمتھ نے 46 ، مارنوس لابوسچنج نے 27 ، گلین میکسول نے 15 رنز بنائے، الیکس گرے بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین نے 8 ، پاٹ گومنس نے 15 ، مچل اسٹارک نے 28 ، آدم زمپا نے 6 رنز بنائے جب کہ جوش ہزلے وڈ نے ایک رنز اسکور کیا اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ رویندر جڈیجہ نے3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ سے پہلے دونوں ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جو بھارت نے 1-2 سے جیت لی۔ بھارت کے دونوں وارم اپ میچز بارش کی نظر ہو گئے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی۔

آخری 5 میچز کی کارکردگی

آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنے آخری 5 میچوں میں سے صرف ایک میچ جیتا اور باقی تمام میچز ہارے ہیں۔ بھارت کی ٹیم نے اپنے آخری 5 میچوں میں 3 میچز جیتے ہیں جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کیا۔

پچ اور موسم

چنئی کے اسٹیڈیم کی پچ بولرز اور بیٹرز دونوں کے لیے ہی سازگار ہو گی جبکہ اس پچ پر اسپنرز کا کردار بہت کلیدی رہا۔ اس میدان پر ہونے والے آخری 8 میچوں میں جن ٹیموں نے پہلے بیٹنگ کی ان کا اسکور 227 سے 299 کے درمیان رہا اور 8 میں سے 6 میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، ہارڈک پانڈیا ، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادو، محمد شامی، روی چندرن ایشون، ایشان کشن، سوریا کمار یادیو۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، الیکس کیری، جوش انگلیس، سین ایبٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشینگ، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک۔

ورلڈ کپ کی گروپ اسٹیج میں میں اب تک کھیلے گئے میچز کے نتائج کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے، ساؤتھ افریقہ دوسرے، پاکستان تیسرے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp