افغان کرکٹر راشد خان کا ورلڈکپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کااعلان

اتوار 8 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ طالبان حکومت کے مطابق زخمیوں کی تعداد نو ہزار سے زیادہ ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود افغان کھلاڑی راشد خان نے ورلڈکپ میچز کے دوران ملنے والی رقم زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کااعلان کردیا ہے۔

افغان ٹیم کے سپن آل راؤنڈر راشد خان نے افغانستان میں ہونے والے ہولناک زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونےوالے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کی افسوسناک خبر کاعلم ہوا، میں اپنے ورلڈکپ میچز کی تمام فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ کے مہم کا اجرا بھی کریں گے۔ مہم میں اُ ن افراد سے مدد کی اپیل کریں گےجو مشکل کے اس وقت میں سپورٹ کرسکیں۔

افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز ہرات شہر سے 35 کلومیٹر شمال مغرب میں 25 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp