افغانستان میں زلزلہ، پاکستان نے طبی امداد روانہ کر دی

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں تباہ کن زلزلے کے باعث پاکستان نے میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان روانہ کر دیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت 10 رکنی میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان روانہ کی ہے، میڈیکل ٹیم میں سرجنز اور میل نرسز شامل ہیں۔

پاکستان سے افغانستان روانہ ہونے والی میڈیکل ٹیم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے 2 نیورو سرجنز، 2 آرتھوپیڈک سرجنز اور ایک جنرل سرجن پر مشتمل ہے، ٹیم میں 5میل نرسز بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم ضروری ادویات اور آلات جراہی کے ساتھ آج صبح 10 بجے افغانستان روانہ ہوئی ہے۔

وزارت صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ فی الحال غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اور ادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو افغانستان کے صوبہ ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار 400 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 1 ہزار 500 مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تباہ کن زلزلے میں 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp