پاکستانی میزبان زینب عباس ورلڈ کپ ادھورا چھوڑ کر بھارت سے کیوں چلی گئیں؟

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس بھارت میں جھوٹے مقدمے کےاندراج کے بعد ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی چلی گئی ہیں۔

زینب عباس کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر 04 اکتوبر کو دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے زینب عباس پر 9 سال قبل ’’ہندو مخالف‘‘ ٹویٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست ایک بھارتی وکیل وینیت جندال نے جمع کرائی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہندو مخالف ٹویٹ تقریباً 9 سال قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ (جس کا نام اب تبدیل کر کے زیڈ عباس آفیشل کر دیا گیا) پر زینب عباس نے ایک ہندو مخالف ٹویٹ کیا ہے جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے لہذا زینب عباس کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انڈین پینل کوڈ کی دفعات 153اے، 295، 506، 121 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

وینیت جندال نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی سے بھی اپیل کی ہے کہ زینب عباس کو کرکٹ ورلڈ کپ کے پریزینٹرز کی فہرست سے نکالا جائے۔

بھارتی اور دیگر غیر ملکی میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ میں پاکستانی اسپورٹس رپورٹر زینب عباس جھوٹے کیس کے اندراج کے بعد ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی چلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے زینب عباس کو کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبان کے طور پر چنا ہے، وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ’ثقافتی مماثلت‘ کو فروغ دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp