نگراں وزیر اعلٰی محسن نقوی نے لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کی تنظیم نو کرتے ہوئے بارہ غیر سرکاری ارکان کے ناموں کی منظوری سمیت مشہور موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو بورڈ کا چیئرمین بھی نامزد کردیا ہے۔
نگراں وزیر اعلٰی کی جانب سے قاسم علی شاہ کی بطور چیئرمین لاہور آرٹس کونسل نامزدگی کے اس فیصلہ کے منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ دنوں عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونیوالے موٹیویشنل اسپیکر ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر صارفین کے ہتھے چڑھ گئے۔
اس ضمن میں حکومت پنجاب کا نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین دو طبقات میں بٹے نظر آئے۔ صحافی علینہ شگری سمیت کچھ صارفین نے اس خبر کے ساتھ کسی قسم کے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے فقط ایک آدھ مسکراتے ہوئے جذباتی نشان شیئر کرنے پر اکتفا کیا۔
Qasim Ali Shah shall act as Chairperson of the Board of Governors of Lahore Arts Council 😀 pic.twitter.com/2bFMEfCic3
— Alina Shigri (@alinashigri) February 21, 2023
Qasim Ali Shah has been appointed the Chairman Board of Governors of Lahore Arts Council. 👏🤭 pic.twitter.com/O6a5f5vlio
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) February 21, 2023
دوسری جانب بیشتر صارفین ایک بار پھر ٹرولنگ پر اتر آئے۔ کچھ نے ان کی نامزدگی کو عمران خان پر تنقید کا صلہ قرار دیا تو وہیں دیگر حضرات کچھ زیادہ ہی سخت زبان استعمال کرتے پائے گئے۔
https://twitter.com/abdulqadeer03/status/1628050839825793027
https://twitter.com/iamjawadbutt/status/1628009915636916225
کچھ روز قبل موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کے چند ایسے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جن میں انہوں نے بظاہر عمران خان پر تنقید کی تھی۔ ان کلپس کی بنیاد پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنے بیانات کی وضاحتوں کے ساتھ ساتھ اپنے بچے کو بھی ٹرول کرنے کی شکایت کی تھی۔