انگلش کپتان جوس بٹلر بھارتی میدان کے معیار سے نالاں، ’دعا کرتا ہوں کوئی کھلاڑی انجری کا شکار نہ ہو‘

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ عالمی کپ 2023 بھارت میں جاری ہے لیکن اس کے منتظم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آئے روز بی سی سی آئی کو بدانتظامی پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تنقید کا یہ سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا جب انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے منگل کو دھرم شالہ کرکٹ اسٹڈیم میں اپنی ٹیم کے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے ٹاکرے سے قبل آوٓٹ فیلڈ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگانے کے دوران محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔
انگلینڈ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے تھا کہ میری رائے میں آوٹ فیلڈ کی حالت کافی خراب ہے جس کی وجہ سے آپ کو محتاط رہنا ہوتا ہے کیوں کہ اس سے آپ کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو کہ بلاشبہ آپ میں سے کوئی بھی نہیں چاہیے گا۔
انہوں نے اس اہم مقابلے میں محتاط کھیل کا مظاہرہ کرنے والی مجبوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یقینی طور پر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو محتاط رہنا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کے پیش نظر محتاط رہ کر کھیلنا بھی جیت کی راہ میں حائل ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل  ہفتہ کے روز ہماچل پردیش کرکٹ اکیڈمی میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں آفیشلز نے ہفتے کے روز افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کے میچ میں آؤٹ فیلڈ کو ’اوسط‘ قرار دیا تھا جس کے افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اس وقت بری زخمی ہوتے ہوتے بچے تھے جب باؤنڈری روکنے کے لیے ڈائیو لگاتے وقت ان کا گھٹنا آؤٹ فیلڈ میں پھنس گیا تھا۔

افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا تھا  کہ مجیب الرحمان  ’خوش قسمت‘ تھے کہ وہ شدید انجری سے بچ گئے اور انہوں نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں سے رابطہ کرکے انہیں آؤٹ فیلڈ کی حالت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

منگل کو ہونے والے مقابلے سے قبل بنگلہ دیش ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ رنگنا ہیراتھ کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ نے فیلڈرز کو ڈائیو نہ لگانے کی کوئی خاص ہدایات نہیں دیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ، ’ہم کسی بھی چیز پر پابندی نہیں لگانے جا رہے ہیں تاکہ ہمارے کھلاڑی اپنی 100 فیصد کارکردگی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹیم کو مشورہ ہے کہ اپنی طرف سے بہترین کوشش کریں۔

۔آؤٹ فیلڈ پربات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر یہ آؤٹ فیلڈ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے بہتر ہے تو میں بھی وی اس سے خوش ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp