’پاکستانی کھلاڑی کیچز ایسے ڈراپ کرتے ہیں جیسے ہر ڈراپ پر 10نیکیاں ملتی ہوں‘

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آٹھواں میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہورہا ہے جس میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

حسن علی نے اپنے پہلے اوور میں 5 رنز کے اسکور پر کوشال پریرا کو صفر پر آؤٹ کیا جبکہ اوپننگ بیٹر امام الحق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔

کیچ نہ پکڑنے پر کرکٹ شائقین نے امام الحق کو آڑے ہاتھوں لیا کہ وہ اتنا آسان کیچ بھی نہ پکڑ پائے۔

عمیر چوہدری نے کہا کہ ’کیچ ہی میچ جتواتے ہیں‘ اور امام الحق نے کیچ ڈراپ کر دیا۔

ماریہ انجم لکھتی ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیچز تو ایسے ڈراپ کرتی ہے جیسے ہر کیچ ڈراپ کرنے کے بدلے میں 10نیکیاں ملتی ہوں۔

پی ایس ایل میمز کے نام سے ایک پیج نے لکھا کہ کیچ چھوڑ دیں لیکن بم نہ پھنیکیں، ’امام الحق کا تمام ممالک کو پیغام‘۔

 ایک صارف نے لکھا کہ امام الحق کی ہیٹ تبدیل کی جائے، اتنا بڑا ہیٹ سر پر رکھنے کی وجہ سے ان کو کچھ دکھائی ہی نہیں دے رہا۔

  راجہ عاصم نے امام الحق کے کیچ ڈراپ کرنے پر لکھا کہ اگر امام الحق کیچ ڈراپ نہ کرتے تو ابھی سری لنکا کے 3 آؤٹ ہوتے لیکن میچ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان کو جیتنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل