اپیکس کمیٹی اجلاس : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

منگل کے روز نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچے، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، نگراں وفاقی وزیرداخلہ و سینیٹر سرفراز بگٹی نے نگراں وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پرآئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور دیگر اعلی حکام بھی نگراں وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے متعلق بریفنگ دی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے نگراں وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp