کیا اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلے بھی ہوں گے؟

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ کھیلوں کے میگا یونٹ اولمپکس گیمز میں اب کرکٹ کے مقابلے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

دی اولمپکس گیمز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ اولمپکس 2028 کے منتظمین نے یونٹ میں 5 نئے کھیل شامل کرنے کی تجویز دی ہے، ان 5کھیلوں میں بیس بال، سافٹ بال، کرکٹ، فلیگ فٹبال، لیکروس اور اسکواش شامل ہو سکتے ہیں۔

اگر اس تجویز کی منظوری دے دی گئی تو یہ پہلا موقع ہو گا کہ اولمپکس گیمز میں کرکٹ کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اولمپکس گیمز 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کی تجویز پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ منتظمین کی سفارشات آئی او سی کی طرف سے حتمی منظوری سے مشروط ہوں گی، اس تجویز پر غور کے لیے نومبر میں ممبئی میں ایک سیشن مقرر کیا جائے گا جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز 2028 امریکا کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp