ایک ماہ بعد بلین مارکیٹ کھلنے پر سونے کی قیمت جاری

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں تقریباً ایک ماہ بعد بلین مارکیٹ کھلنے کے بعد آج باقاعدہ طور پر سونے کے ریٹ جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بلین مارکیٹ کھلنے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے 12 ستمبر کو بلین مارکیٹ 2 لاکھ 15 ہزار روپے پر بند ہوئی تھی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 1856 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے 12 ستمبر سے اب تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp